87
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے۔
گوجرانوالہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو پکڑ لیا، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں کامونکی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوری، ملزمان نے مجموعی طور پر شہری سے 9 لاکھ روپے بٹورے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔