دو تین ماہ میں عوام کو ایسا تحفہ دیں گے کہ یہ خوش ہو جائیں گے: گورنر سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا اشارہ دیدیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ دو تین مہینے میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے، کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ میں سفید پوش لوگوں کو گھر دیا جائے، جبکہ اگر کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔

latest urdu news

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، میراتھون میں قطر، ترکیہ، ایران، عمان، ملائشیا کے قونصل جنرلز سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے،غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دیے۔

دوسری جانب مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پختونوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، کراچی سب قوموں کا شہر ہے صدر مملکت اور سابقہ وفاقی وزیر بلاول بھٹو سے گذارش ہے کہ کراچی کے پختونوں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے تحت روشنیوں کے شہر میں باغ جناح میں باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی کی مناسبت سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter