انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں دنیا کے واحد کینسر ہسپتال شوکت خانم کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، اب سیرت النبیﷺ پر قائم القادر یونیورسٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، القادر یونیورسٹی میں اسوہ حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

latest urdu news

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرایا جا رہا ہے، 2022 سے اب تک یونیورسٹی نے ریاست کو اربوں روپے کا منافع بھی فراہم کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے خود تو ابھی تک ایک بھی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، دوسروں کے فلاحی منصوبوں کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے میں بچوں کی شرح اموات دوسرے صوبوں سے کم ہیں، تھر کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter