9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے، شوکت یوسفزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اور انصاف نہیں ہوگا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔

latest urdu news

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا 1 سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے 2 کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter