مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، یہ تمام کیسز جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوگی، پی ٹی آئی کی درخواست وزیراعظم اور دیگر کے خلاف ہے۔

latest urdu news

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایسے وقوعے کئی ہوئے ہیں لیکن دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کا عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے لیکن مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، اس سے پہلے بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئیں۔

وزارت قانون و انصاف نے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یہ عدالتیں ملک بھر میں وکلا کا تحفظ کریں گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter