صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا گیا۔

ذرائع قومی اسمبلی نے یہ بتایا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نے گزشتہ دنوں اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا ہے اور صدر کے بل واپس بھجوانے کے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے، جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ پر سمارٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بارے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری زراعت کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter