ڈیجیٹل ورلڈ میں لگ بھگ ہر چیز پر پاسورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ آپ کا کمپیوٹر ہو یا موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤٹنس ہوں یا بینکنگ ایپس۔ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے میں پاسپورڈ اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے آن لائن اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے معاملے میں انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاسورڈ "123456” ہے، جو اب بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔
نورڈپاس اور نورڈ اسٹیلر کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، 30 لاکھ سے زیادہ نجی اور 12 لاکھ سے زیادہ کارپوریٹ اکاؤنٹس میں "123456” پاسورڈ استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس پاسورڈ نے گزشتہ 6 برسوں میں سے 5 مرتبہ "دنیا کے بدترین پاسورڈ” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
نجی اکاؤنٹس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پانچ پاسورڈز میں "123456” کے بعد درج ذیل پاسورڈز شامل ہیں:
- 123456789
- 12345678
- password
- qwerty123
کارپوریٹ اکاؤنٹس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پانچ پاسورڈز میں "123456” کے علاوہ درج ذیل پاسورڈز ہیں:
- 123456789
- 12345678
- secret
- password
اس تحقیق نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ صارفین اکثر اپنی آن لائن سیکیورٹی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جو کہ ان کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ اور دیگر خطرات کا شکار بنا سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ مضبوط اور منفرد پاسورڈ کا استعمال کیا جائے تاکہ آن لائن اکاؤنٹس کی حفاظت میں اضافہ کیا جا سکے۔