27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمان نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا: شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 26 ترمیم کا جنازہ نکالا گیا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی انہیں اس ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اگر 27 ویں ترمیم لانے کی کوشش کی گئی تو مولانا فضل الرحمان اس کیخلاف کال دیں گے۔

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے، اور اگر مولانا نے کال دی تو پھر اس کا اثر سب پر واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو ناکام بنا دیا تھا، اور 27 ویں ترمیم بھی ن لیگ اور ش گروپ کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی۔

latest urdu news

شیخ رشید نے گفتگو کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک آفریدی چیف جسٹس بنا ہے، اور آفریدی قوم نے ہمیشہ بیرونی طاقتوں کو شکست دی ہے، جیسے سکھ، برٹش، روس اور امریکا کو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف فراہم کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے، اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو ہی افراد ہیں جنہوں نے اپنی عزت بنائی، باقی سب نے اپنی عزت گنوائی ہے۔ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دوبارہ اپیل کی کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور لوگوں کو معاف کرنے کا راستہ اپنائیں، کیونکہ غریب آدمی کے لیے عدالتوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter