جمعہ, 25 اپریل , 2025

لاہور ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے چھبیس ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جا چکی ہے، اس لئے اس معاملے کو وہاں زیر غور رکھا جائے گا۔

latest urdu news

یہ درخواست شہری نذیر احمد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کے دیباچے کے خلاف ہے اور اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن میں اراکین اسمبلی اور وزراء کی شمولیت عدلیہ کی خودمختاری کے خلاف ہے، اور سنیارٹی کے اصول کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت چھبیس ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔ تاہم، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے، لہٰذا لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter