ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت عالم گڑھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ری ویمپنگ اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ اور ایکسیئن بلڈنگز محمد باسط بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت رورل ہیلتھ مراکز اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ان مراکز میں موجود تمام عدم سہولیات کو دور کرنا اور عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مراکز کی عمارات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ری ویمپنگ منصوبے کی نگرانی کریں اور مراکز کا باقاعدگی سے دورہ کریں تاکہ منصوبے کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔