جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، راولپنڈی میں ایک مریض جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ڈینگی کے وار ایک بار پھر تیز ہوگئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کا شکار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں اور صورتحال قابو میں نہیں آرہی۔ حالیہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 140 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض زندگی کی بازی ہار چکا ہے۔

latest urdu news

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں سے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک مریض کا انتقال بھی ہوا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے 7 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اٹک میں 3 اور فیصل آباد میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

دیگر اضلاع میں چکوال، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن، اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں 883 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 5277 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے اور حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ اس مرض پر قابو پایا جا سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter