سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا ہے کہ ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، عمران خان کا فیصلہ سر آنکھوں پر، ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان ہیں، علاوہ ازیں ہم کسی کو نہیں مانتے۔
انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا، کارکنان عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا، تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، لیڈر کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوجائیں، لیڈر شپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، یہ سب مزے میں ہیں، ان کے پاس عمران خان کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور علیمہ خان سیاست میں آئیں اور سابق وزیراعظم کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔