بدھ, 23 اپریل , 2025

ٹورنٹو: پب میں فائرنگ، 12 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مونٹریال، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔

یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں 3 مسلح افراد اچانک پب میں داخل ہوئے اور بلا کسی توقف گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 گولی لگنے سے متاثر ہوئے، تاہم کسی کی حالت نازک نہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کے پاس اسالٹ رائفل اور ہینڈ گنز موجود تھیں، سپرنٹنڈنٹ پال میک انٹائر کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے پب میں گھستے ہی فائرنگ کر دی، جس سے وہاں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے۔

فائرنگ کے مقاصد تاحال معلوم نہیں ہو سکے، تاہم پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter