جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد دوحہ روانہ ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تل ابیب، غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیلی وفد دوحہ روانہ ہوگا، جہاں پیر سے مذاکرات کا عمل شروع ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ وفد حماس کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے بعد بھیجا جا رہا ہے، وفد میں قیدیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل (ر) گال ہرش اور انٹرنل سیکیورٹی سروس شن بیٹ کے سابق نائب سربراہ شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا وفد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے پہلے سے مصر میں موجود ہے، جہاں اس نے قاہرہ میں مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات بھی کی۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وفد کو معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کرنے کا اختیار حاصل نہیں، بلکہ وہ صرف ڈیل کے پہلے مرحلے کے تسلسل پر مذاکرات کرے گا۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں میں عرب منصوبے کے تحت تعمیر نو کی حمایت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter