بدھ, 23 اپریل , 2025

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کی صدارت حاصل کرنے میں کامیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، پاکستانی سٹوڈنٹ کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔

موسیٰ ہراج آئندہ مدت کے لیے آکسفورڈ یونین کے صدر چُنے گئے، وہ اس منصب پر فائز ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ موسیٰ ہراج نے سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی صدارت حاصل کی۔

latest urdu news

پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج، سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے فرزند ہیں۔

اس موقع پر موسیٰ ہراج نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور میں اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter