اسلام آباد،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دیں گے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا نہیں چاہتے، مگر ایسے اقدام کو فوری جواب ضرور دیں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین عوام مشکل وقت کیلئے تیار رہیں، اضافی ٹیرف سے معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔