پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی یونین کے ادارے نےاعداد وشمار جاری کردیئے۔
یورپی ادارہ کا بتانا ہے کہ 2024 میں یورپی یونین میں پناہ لینے کی درخواستوں میں تقریباً 12 فیصد کمی ہوئی ہے، جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد کمی آئی۔
27 رکن ممالک میں پچھلے سال صرف 10 لاکھ سے زیادہ ابتدائی درخواستیں ریکارڈ کی گئی، جرمنی میں پناہ کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
اسپین 1 لاکھ 65 ہزار درخواسوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، فرانس کو1 لاکھ 58 ہزار، اٹلی کو1 لاکھ 54 ہزار درخواستیں ملیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے ، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔
پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔