ملالہ یوسف زئی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔
پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیاگیا ۔
کانفرنس میں شرکت کے دوران ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے بات کریں گی۔
اسی سلسلہ میں کرغزستان کی وزیرتعلیم بھی2 روزہ کانفرنس میں شرکت کےلیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیاگیا اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
محمد اقبال خان نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کے سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔