22
غزہ میں ہونیوالی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور 1میجر ہلاک ہوگیا۔
تل ابیب،غزہ میں ہونیوالی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور 1میجر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ میں گزشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 24 سالہ کیپٹن شخنازی اور 28سالہ میجر ریواہ مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق لڑائی کے دوران 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔
آئی ڈی ایف کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونیوالے فوجی افسروں اور 2 سپاہوں کا تعلق نہال بریگیڈ 932 بٹالین سے تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 2 مزید فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اب 397 تک پہنچ گئی ہے۔