لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی ، 85 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے 85 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیئول، جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکا بتانا ہے کہ جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر بوئنگ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،بعد میں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

دوسری جانب اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں، جہاں کمال عدوان ہسپتال اور گردونواح میں شدید حملوں کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔