34
فرانس کےشہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں، فائرنگ کرنے والے 22 سالہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنیوالے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب کسانوں کی جانب سے وراثتی ٹیکس کے خلاف احتجاج کے دوران سینٹرل لندن کی سڑکوں کو ٹریکٹرز سے بلاک کردیا گیا۔
وراثتی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسان اپنے ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔