ٹرمپ پر حملہ : امریکہ نے ایران پر الزام عائد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

واشنگٹن،امریکا کی جانب سے نیا پینڈورا باکس کھول دیاگیا ۔

ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا جبکہ ایران کی جانب سے امریکی الزام کی تردید کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیاگیا کہ نومنتخب صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے، ایران میں مقیم افغان شہری فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب کی جانب سے ٹرمہ پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

امریکی حکام نےیہ دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری فرہاد شاکری پر فرد جرم عائد کردی، ایران کیلئے سہولت کاری پر 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی،دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام کو مسترد کردیاگیا ۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کے دوران یہ کہا کہ ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا بھونڈا لزام عائد کیا جارہا ہے۔