35
کینیڈا نے ویزہ سے متعلق قوانین کو تبدیل کردیا۔
کینیڈا کی جانب سے ایک ہی ویزے پر متعدد بار ملک میں داخلے کے قوانین کو تبدیل کر دیاگیا ۔
نئے اصولوں کے مطابق پہلے جاری کردہ ملٹی پل انٹری ویزا دستاویز اب کینیڈا میں داخلے کے لیے معیار نہیں رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب یہ اختیار امیگریشن افسر کو دے دیا گیا ہے کہ آیا کسی غیر ملکی کوایک ویزہ پر1 یا 1 سے زیادہ مرتبہ کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔
علاوہ ازیں امیگریشن افسر اپنی صوابدید پر مدت کے بارے بھی فیصلہ کر نے کا اختیار رکھتے ہیں ۔
ملٹی پل انٹری ویزا کے تحت کوئی بھی شخص جس کے پاس مجاز ویزا ہے، وہ اس کی مدت کے دوران جتنی بار چاہے کسی بھی ملک سے کینیڈا میں داخل ہو سکتا ہے۔
قانون میں ترمیم کے بعد اب متعلقہ اتھارٹی سنگل یا ایک سے زیادہ انٹری ویزا جاری کرنے کا صوابدیدی فیصلہ کر سکتی ہے۔