پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،منیر اکرم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نیویارک، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ پولیس ڈے کے حوالے سے تقریب میں خطاب کے دوران منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پولیس کا کردار اہم ہے، پاکستان پولیس عالمی امن مشنز کا ایک اہم جزو ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز دنیا کے مختلف حصوں میں مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ یواین پولیس آج کے ڈیجیٹل دور میں مشکل چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا بھرپورکردار جاری رکھے گا۔

دوسری جانب روس کو جنگی سازو سامان دینے کے الزام پر امریکا کی جانب سے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے دنیا بھر کی تقریباً 400کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کیا ۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں روس کی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنےکی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔

Free website traffic