14
تہران، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی جانب سے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے یہ کہاگیا ہے کہ تہران پر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی گئیں ہیں ۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران نائب صدر ایران محمد رضا عارف نے کہا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں تل ابیب کو مناسب جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ ایران عباس عرقچی کی جانب سے تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
وزیر خارجہ ایران نے کہ ایران پورا حق رکھتا ہے کہ اس جارحیت کا مناسب جواب دے، یہ حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔