قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشانی کا باعث ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان دیتے ہوئے قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو بری پرفارمنس کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے نہیں نکالا تھا،بابراعظم پاکستان کے اب تک کے مایہ نازبلے باز ہیں۔
بیٹسمن بابراعظم کوقومی ٹیم سے نکالنے سے پوری ٹیم کو منفی پیغام جائے گا،ہمیںقومی کھلاڑیوں کو مایوس کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس سے پہلے انگلینڈ کیخلاف دوسرےاور تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا،بابر اعظم ، شاہین آفریدی اورنسیم شاہ دوسرے اور تیسرےٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابراعظم ، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا،کپتان شان مسعود،سعود شکیل ،عبداللہ شفیق اور عامرجمال اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔
دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو نہ کھلائے جانے کی تجویزپر غورکیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سےدوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا قومی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےتاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔