فیصل آباد میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد، دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا اور متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق دو مسلح ملزمان گھر میں گھس آئے، 70 ہزار روپے نقدی اور خاتون کی بالیاں زبردستی لے لیں۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک ملزم نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی بھی کی، جس کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ملت ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش میں مزید مدد ملے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

News Alert Urdu