بدھ, 23 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

دبئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہیں، 25 سال بعد دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ شائقین کرکٹ اس بڑے معرکے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں آج دوپہر دبئی میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی، جبکہ فیصلہ کن معرکے سے قبل کھلاڑیوں نے دبئی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ نے 2000 میں بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ 2002 میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا، 2013 میں بھارت نے انگلینڈ کو ہرایا، جبکہ 2017 میں اسے پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل نے فائنل سے قبل گفتگو میں کہا کہ دبئی کی کنڈیشنز سے ہم واقف ہیں، پچ کی نوعیت بھی ویسی ہی ہوگی، اور ہماری کوشش ہوگی کہ بہترین کھیل پیش کریں، بڑے میچوں کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے، لیکن تجربہ کار کھلاڑی اس سے نمٹنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے بلے باز ول ینگ نے کہا کہ ہم گروپ میچ میں حاصل شدہ تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور بھارتی باؤلرز کے خلاف زیادہ محتاط انداز میں کھیلیں گے، کیوی باؤلرز بھی بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے اعتراف کیا کہ بھارت کو دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے کا فائدہ حاصل ہوگا، لیکن کیوی ٹیم بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter