ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پورا تعاون کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ہاکی کے سابق قومی کھلاڑیوں شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے ملاقات کی، سابق ہاکی پلیئرز کی جانب سے محسن نقوی کو جرمن اور نیدرلینڈ کے ہاکی کلبز کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور مارچ میں جرمن نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان بارے بریف کیا۔

شہباز سینئر اور خواجہ جنید کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہاگیا اور کہا کہ کرکٹ سٹرکچر تیزی سے آپ نے درست کیا ہے، اسی رفتار سے ہاکی کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے سابق ہاکی پلیئرز کو ہاکی کے کھیل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پاکستانی ہاکی ٹیم کا ماضی درخشاں تاریخ سے عبارت ہے، ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پورا تعاون کریں گے۔

frontpage hit counter