روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیرِ گردش اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا ہےکہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے فی الحال ریٹائمنٹ نہیں لے رہا، آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میںحصہ نہیں لیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ نہیں سمجھنا چاہیے، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے۔

بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے، میں ایک سمجھدار اور بالغ ہوں اور2 بچوں کا باپ ہوں، تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جب کہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

frontpage hit counter