فاسٹ بالر محمد عرفان نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ بائولر محمد عرفان کی جانب سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کا باعث تھا ۔

محمد عرفان نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔
یادرہے کہ کرکٹر محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

frontpage hit counter