اسلام آباد، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ آج ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ بات کریں، پورے ملک میں گراؤنڈز کی حالت بہتر کریں گے اور جہاں گراؤنڈز نہیں وہاں زمین خرید کر گراؤنڈز بنائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے اور ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر پڑے گا، آئی سی سی کی آج ہونیوالی میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی چیزیں کلیئر ہوں گی آگاہ کریں گےاور قوم کو مایوس نہیں کریں گے،آئی سی سی اجلاس میں چیزیں اپروو ہوجائیں پھر اس پر بات کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، جبکہ کوشش ہے وہ فیصلہ سامنے آئے جو پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بہتر ہو،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) سے معاملات طے ہوتے ہی آگاہ کروں گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ہیلتھ یونٹ کو فعال بنائیں گے۔
گومل میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت دیں جو اس ملک کو عظیم بنائے، میں نے کبھی کسی ڈاکٹر کی سفارش نہیں کی۔