پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فیصل اکرم ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ،عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوجائےگا، تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژر ختم نہیں کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملک کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ بھارتی ٹیم کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔