وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر ٹیم کی جانب سے قوم کا سر فخر سے بلند کیاگیا ، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ، بائولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیاگیا ، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔
دوسری جانب چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی گئی۔