کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی جانب سے بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیدیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹر شان مسعود کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کپتان بابراعظم کا مستقبل خطرے میں ہے۔
شان مسعود کے طویل فارمیٹ میں مایہ ناز بلے بازوں میں سے ایک بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں، شان مسعود کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیخلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابراعظم کو ایک گریٹ کھلاڑی کے طور پر واپس دیکھیں گے۔
ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹر پر ایسا وقت آسکتا ہے اور اس سے نکلنے کی ایک وقفہ ضروری ہے، بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا۔
قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات چلانے کیلئے نگران کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ بریگیڈیئر (ر) زاہد اقبال ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔
ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر فنڈز میں بے ضابطگیوں اور انتظامی معاملات میں نااہلی جیسے الزامات ہیں۔