محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا ہے جب کہ سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بہت محنت کی گئی، آخری 2ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ بابراعظم اپنی فارم میں واپس آئیں ، بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، بابر نےمجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، سابق کپتان کایہ فیصلہ تھاکہ وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتے ہیں ۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز کپ میں سب نے دیکھا ہےکہ ہمارے نوجوان کیسے ہیں، ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانا ہے،گیپ ختم کرنا ہے، نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہیں، ہمارا لانگ ٹرم فوکس ہے ،ہم نے کمبی نیشن بنانا ہے، ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال میں فٹنس پر فوکس ہونا چاہیے، میں پورے پاکستان کےگروپ کا ہوں، ٹیم میں 15 پلیئر کپتان ہیں ، گروپ بندی کا سب باہر سے ہی سنتے رہے ہیں۔