ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ بتایا گیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی گئی جس میں ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سود کے خاتمے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایم کیو ایم پاکستان کی تجاوزیر پر مثبت جواب دیا ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کیا، وزیراعظم پاکستان نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔