26
کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم پیٹرک کافی عرصے سے بیماری تھے ، جسکے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ (ن )کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےیہ کہاگیا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے۔
متوفی ایس ایم پیٹرک نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا۔
ایس ایم پیٹرک نے کہا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔