وزیراعظم نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کیا، وزیراعظم پاکستان نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔
سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ وزیر خارجہ کا پاکستان وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے، آئینی ترامیم ہونے کی صورت میں اسحاق ڈار آج رات سموعہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میںیہ کہا کہ گویا سب کا اس پراتفاق ہو گیا کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے۔