کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا اصل ذمہ دار9 مئی کا مجرم ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار9 مئی کا مجرم ہے۔

لاہور میں بیان دیتے ہوئے سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ جو ایک بے شرم اور فاشسٹ شخص ہے، ‘ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں ‘ ’میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو‘’میں نہیں تو پاکستان کو آگ لگادو‘ کی قابل مذمت سوچ کسی پاکستانی کی نہیں ہوسکتی۔

latest urdu news

صوبائی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانےاور خون خرابہ کرنےکیلئے بھیجا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے، سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن در اصل 9 مئی 2 تھا،کل نشانہ جمہوری ادارے تھے، ان کا مقصد کانفرنس کو ملتوی کرنا ہے ۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، اب اس فتنے کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔