26
کار اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوٹ ادو میں تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تونسہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس میں رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 4 افرادجاں بحق جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین اور بچے کی تعلق وہاڑی سے بتایا جاتا ہے، نعشوں کو ڈی ایچ کو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے عوام کو اپنی سیفٹی خود کرنی چاہیے ، کیونکہ تھوڑی سی غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔