وزیر خوراک خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کی جانب سے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
ظاہر شاہ طورو نے بھیجے گئے نوٹس میں یہ کہا کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
قانونی نوٹس کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔
وزیر خوراک کے پی نے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں لندن روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا 5 سے 7 اکتوبر تک لندن جانے کا امکان ہے، نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن جائیں گے۔