پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو حراست میں لینا مناسب نہیں، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو حراست میں لینا مناسب نہیں ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو حراست میں لینا مناسب نہیں ہے۔

latest urdu news

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے آفسر کو حبس بیجا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، صاحبزادہ حامد رضا اور زین قریشی کو حراست میں لے لیا تھا۔

News Alert Urdu