اسلام آباد، چوہدری شجاعت حسین سے اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ضیا) کے صدر اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں چوہدری شفاعت، مصطفی ملک، اور طارق حسن بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور قومی ایجنڈے کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو ملکی مفاد کے لیے اپنی ذاتی انا کو قربان کرنا ہوگا۔
اعجاز الحق نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔