لیگی رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عبدالمنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رانا عبدالمنان کی گرفتاری ان کی ضمانت خارج ہونے پر عمل میں آئی ہے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ رانا عبدالمنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے رانا عبدالمنان کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عبدالمنان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس اس کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری کے واقعے میں ملوث ایک ملازم، زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زاہد اقبال چیف جسٹس کے سیکرٹری کے ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے دو کمپیوٹرز چوری ہونے کے معاملے پر پولیس نے مقدمے میں نامزد ملازم کو حراست میں لے لیا۔

News Alert Urdu