بدھ, 23 اپریل , 2025

آج ملک کے مختلف شہروں میں گرمی بڑھنے کے امکانات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

محکمے کے مطابق 18 اپریل تک ان علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے، جبکہ گرمی کی شدت کے باعث بعض مقامات پر آندھی یا تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، حیدرآباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 39، بہاولپور اور ڈیرا اسماعیل خان میں 37، لاہور اور پشاور میں 35 جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter