بدھ, 23 اپریل , 2025

غزہ پر اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے، لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ میں جاری حالات پر اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی ایک افسوسناک سانحہ ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے رحمانہ قتل و غارت گری جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پورے ملک میں تحریک چلائے گی، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف ’’ ہینڈز آف‘‘ احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا۔

ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

’’ہینڈز آف‘‘ کے نام سے ہونیوالے احتجاج میں شہری حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں اور دیگر اداروں کے افراد نے شرکت کی۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter