بدھ, 23 اپریل , 2025

میرے بارے میں عمران خان سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، اعظم سواتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ میرے بارے میں عمران خان سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں۔

اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ دسمبر 2022 میں عمران خان نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں،عمران خان سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی جبکہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی۔

اعظم سواتی نے کہا بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرونگا، بانی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

انہوں نےکہا کہ ایک وی لاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھا، میں اٹک جیل میں تھا، علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی مہنگائی میں کمی کا باعث بنے گی، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے بجلی سستی ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے عام شہری کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter