بدھ, 23 اپریل , 2025

صدر نے 762 فوجی افسران اور جوانوں کو اعزازات سے سرفراز کیا ، آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

latest urdu news

راولپنڈی، مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو صدر مملکت کی جانب سے مختلف فوجی اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 227 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 82 کو امتیازی اسناد، 185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری، 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری، اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ستارہ بسالت پانے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید اور سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو بھی ستارہ بسالت دیا گیا۔

اسی طرح میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیض امتیاز، میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، اور کیپٹن عامر احمد بدر شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، اور صوبیدار عابد اللہ شہید بھی تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک مثالی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر فرد اور ہر طبقے کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان اصولوں اور اہداف کی یاد دلاتا ہے، جن کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter