بدھ, 23 اپریل , 2025

موجودہ سیاسی حالات میں نواز شریف کا کردار اہم ہو سکتا ہے ، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر مشاورتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے ممکنہ اتحاد پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے جبکہ بیرونی قیادت میں یکسوئی نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں تلخی کم ہو گئی ہے، اور محض بیان بازی کسی ممکنہ اتحاد میں رکاوٹ نہیں بنے گی، اگر میرے خلاف کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم اور ان کے اہل خانہ سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے، اگر یکطرفہ فیصلے جاری رہے تو ملکی سیاست میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی ووٹ سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں، حکومت میں شامل ہونے کے لیے حکمرانوں نے ہم سے التجا کی تھی، جبکہ آصف زرداری سیاسی صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جب ہم سڑکوں پر آئیں گے تو یہی لوگ ہمیں ملک کے مفاد کا درس دینا شروع کر دیں گے، مگر عوام موجودہ پارلیمانی نظام سے نالاں ہیں، ایسے ملک نہیں چل سکتا۔

مزید گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاملات پر مذاکرات ہونے چاہئیں اور اگر ریاست کی جانب سے کہا گیا تو افغانستان کے معاملے میں کردار ادا کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter